تخت بھائی ملا کنڈ روڈ پر معراج کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ 60سالہ شخص جان بحق

تخت بھائی ملا کنڈ روڈ پر معراج کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ 60سالہ شخص جان بحق

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)تخت بھائی ملا کنڈ روڈ پر معراج کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ، 60سالہ شخص جان بحق۔اطلا عات کے مطابق تیز رفتار موٹرسائیکل سوار اعزاز خان ولد شیر علی سکنہ وارڈ نمبر3کی ٹکر سے را ہگیر 60 سالہ نادر شاہ ولد نا معلوم سکنہ کامران کلے تخت بھائی جان بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہو گئے۔جس کو ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیا۔ تخت بھائی پو لیس نے مقتول کے بھانجے امیر رحمان ولد نو شادکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر