چارسدہ میں پولیو کی خصوصی مہم بخیر وخوبی اختتام پذیر
چارسدہ(بیو رو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو کی خصوصی مہم اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب آگاہی مہم کے باعث ماضی کے نسبت انکاری والدین کی شرخ میں 98فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پولیو مہم کے 100فی صد اہداف حاصل کر لی گئے ہیں۔ کارکردگی کی بنیاد پر ضلع چارسدہ خیبر پختونخوا میں پہلے نمبر پر ہے۔ مستقبل میں عوام میں پولیو ویکسین سے متعلق آگاہی پھیلانے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کامیاب پولیو مہمات کا نعقاد ممکن ہو سکے اور ضلع کو پولیو فری بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم احتتام پذیر ہو چکی ہے۔مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 267000 بچوں کو پولیومرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوران انکاری والدین کواپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر راضی کرکے مہم کے 100فی صد اہداف حاصل کر لی گئے ہیں۔۔ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب آگاہی مہم کے باعث ماضی کے نسبت انکاری والدین کی شرخ میں 98فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔پولیو مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب آگاہی مہم کے باعث حالیہ پولیو مہم کے 100فی صد اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں،پولیو مہم کی کامیابی اور والدین میں آگاہی پھیلانے خصوصی آگاہی چلائی گئی تھی جس میں ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت عمائدین علاقہ سمیت سکول اساتذہ،علماء کرام، سابق بلدیاتی نمائندوں سماجی اور سیاسی کارکنان اور مختلف سکول و کالج طلباء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کے لئے آگاہی جرگوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت تھی۔آگاہی مہم کے دوران ہزاروں والدین کو پولیو ویکسین کی افادیت اور اپنے بچوں کو نہ پھیلانے کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی دی گئی جس کے باعث حالیہ پولیو مہم کے دوران ماضی کے نسبت انکاری والدین کی شرخ میں 98فی صدسے زائد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عوام میں آگاہی پھیلانے اور انکاری والدین کی شرخ کو کم کرنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔یاد رہے کہ امسال چارسدہ میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث چارسدہ میں دوسرے اضلاع کی نسبت پولیو کے دو خصوصی مہمات کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔