فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی کارروائی 2 ہزار کلو گرام چائے پتی برآمد

    فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی کارروائی 2 ہزار کلو گرام چائے پتی برآمد

  



پشاور(سٹی رپورٹر) کے پی فوڈ اتھارٹی نے ہشتنگری پولیس کی نشاندہی پر پشاور کے گْڑ منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائے کی پتی میں ملاوٹ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کے مطابق چھاپے کے دوران دو ہزار کلوگرام ملاوٹی کالی پتی تلف کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کالی پتی میں گْڑ اور مضر صحت رنگ ملایا جاتا تھا۔ ان کے مطابق کارروائی عوامی شکایات سیل پر مہیا کی گئی معلومات پرعلی الصبح ازانوں کے وقت عمل میں لائی گئی۔ ہشتنگری پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تین افراد بھی گرفتار کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...