گومل یونیورسٹی ماسٹر ایڈمیشن ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہوگا

گومل یونیورسٹی ماسٹر ایڈمیشن ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان نیوز)گومل یونیورسٹی میں ماسٹر ایڈمیشن کیلئے ٹیسٹ سے رہ جانیوالے طلباء کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد 26دسمبر 2019بروز جمعرات، ایف سی سنٹر، مین کیمپس گومل یونیورسٹی میں منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی میں ماسٹر کے مختلف شعبہ جات میں ایڈمیشن کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد 20دسمبر2019کو کیا گیا تھا اور کئی طلباء ٹیسٹ میں شامل نہیں ہو سکے مگرہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے ماسٹر پروگرام کو بند کرنے کے باعث یہ ایڈمیشن2019میں آخری بار ہونے کی وجہ سے گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیسٹ سے رہ جانے والا طلباء کو ایک اور موقع دیتے ہوئے ان کے لئے 26دسمبر2019بروز جمعرات کو دوبارہ ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیسٹ گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس کے فیسیلیٹیشن سینٹر(ایف سی)میں منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ صرف وہ طلباء جو ٹیسٹ میں حصہ لینے سے رہ گئے تھے وہی طلباء یہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔ جس کیلئے نئے پرچوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ گومل یونیورسٹی کی ویب سائیٹ اور ایڈمیشن آفس سے رابطہ میں رہیں۔