ملک کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتوں نے کلیدی کردار اداکیا: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

ملک کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتوں نے کلیدی کردار اداکیا: چیف جسٹس پشاور ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہاہے کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی میں اقلیتوں کاکلیدی کردارہے اور اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کریں گے آئین اقلیتوں کومذہبی آزادی فراہم کرتاہے اقلیتوں کوبھی چاہئیے کہ وہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکے روز پشاورہائی کورٹ میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیاتقریب میں پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین ٗدیگراعلی حکام اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے عملے نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے کرسمس کیک بھی کاٹااورمسیحی برادری کے لئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...