کوہاٹ، کروڑوں کی لاگت سے تعمیر باچا خان لائبریری خستہ حالی کا شکار

کوہاٹ، کروڑوں کی لاگت سے تعمیر باچا خان لائبریری خستہ حالی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر باچا خان لائبریری کی عمارت خسۃ حالی کا شکار‘ 10 سال قبل تعمیر ہونے والی عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں چند سال قبل تحقیقات کے لیے آنے والی اینٹی کرپشن ٹیم بی کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکی تفصیلات کے مطابق سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور دختر کوھاٹ محترمہ خورشید بیگم سعید کے فنڈ سے شاعروں اور ادیبوں کے پرزور مطالبے پر باچا خان لائبیری کا افتتاح 2009 میں ہوا جس کی تعمیر پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے جس کے بعد گزشتہ دس سالوں میں کسی نے لائبریری کی مختلف دیواروں میں دڑاڑیں پڑ گئیں شیشے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے جبکہ ہاتھ رومز کی حالت کی انتہائی شرمناک ہے چند سال قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوھاٹ کو ایک درخواست بھی دی گئی تھی کہ باچا خان لائبریری کی حالت زار مبینہ طور پر غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے جس پر پشاور سے ٹیکنیکل ٹیم نے بھی مذکورہ لائبریری کا معائنہ کیاتھا مگر اس ٹیکنیکل ٹیم کو بھی ٹوٹی پھوٹی چھتیں اور دڑاڑیں کھائی نہ دے سکیں البتہ ٹی ایم اے کے انجینئرز کو وقتی طور پر پریشان کا سامنا ضرور کرنا پڑا عوامی حلقوں اور لائبریری آنے والے بزرگ شہریوں نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اور ڈپٹی کمشنر کوھاٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پھوٹ بنگلہ بنی اس لائبریری کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی فنڈ منظور کرے اور تعمیراتی کام کی ذمہ داری ٹی ایم اے کے بجائے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائے تاکہ اس بار معیاری اور اچھا کام ہو سکے۔