بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل، نیئر حسین بخاری 

    بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل، نیئر حسین بخاری 

  



 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل ہے۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 27دسمبر لیاقت باغ میں ملک کے کونے کونے سے پارٹی کارکن شہید قائد سے اظہار عقیدت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ بے مثل قائدذوالفقار علی بھٹو کی فکر اور نظریہ پیپلز پارٹی کی شکل میں موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا بے مثال سیاسی کر دار آج بھی مشعل راہ ہے،بے نظیر شہید کی دلیرانہ عوامی جمہوریت جدو جہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے آج کو قوم کے روش کل کیلئے قربان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی سیاسی رہنما کے طورپر بلاول بھٹو نے اپنے شہید نانا اور والدہ کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پسے ہوئے طبقات کے گھروندوں سے دکھ درد اور مصائب کے اندھیرے جلد دور ہونگے۔

نیئر حسین بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...