بڑی تعداد میں بچوں کو متوازن غذا میسر نہیں، شفقت محمود 

      بڑی تعداد میں بچوں کو متوازن غذا میسر نہیں، شفقت محمود 

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں کو متوازن غذا میسر نہیں ہے،این جی او کیساتھ مل کر بچوں کیلئے نیا پروگرام متعارف کروایا ہے،جس کے تحت سکولوں میں بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ڈیوارمنگ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاتون اول کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مہم میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری منسٹری کا مقصد ہے جہاں جہاں بچوں کو تعلیم دی جائے وہاں انکی صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔این جی او کیساتھ مل کر بچوں کیلئے نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت سکولوں میں بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوارمنگ کا پروگرام اگر صحیح ہو تو 25 فیصد بچے باقاعدگی سے سکول آئیں گے،25 فیصد بچے پیٹ درد کی بیماری کی وجہ سے چھٹی کرتے ہیں۔ 

شفقت محمود 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...