سرکاری سطح پر پشتو اد ب کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے،پروفیسر بخت زادہ

سرکاری سطح پر پشتو اد ب کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے،پروفیسر بخت زادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ(بیورورپورٹ) شہید بے نظیر بھٹو یو نیور سٹی شرینگل انگلش ڈیپارٹمنٹ کے پرو فیسر اور پشتوزبان کے مشہور شاعر پروفیسر بخت زادہ دانش نے کہا سرکاری سطح پر پشتو اد ب کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوانوں کا شعرو ادب سے تعلق حوصلہ افزا ء امر ہے،ان خیالات کا اظہار بخت زادہ دانش نے درمان سٹوڈنٹ ہاسٹل کے زیر اہتمام پشتومشاعرے سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا،مشاعرے سے ادارے کے ڈائریکٹر صہیب احمدنے خطاب جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے نامور شعراء مسلم خان وصال،وقار خان وقار،تسلیم جان لاروے،علاوالدین سنگر،سعید احمد ساحل،عنایت اللہ خپلواک،رحیم شاد پامیر،نوشاد کیمور ودیگر شعراء کرام نے پشتو میں غزل،نظمیں پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی،بخت زادہ دانش نے اس موقع پر اپنا کلام پیش کرنے کے سا تھ سا تھ اپنے خطاب میں مقامی ہاسٹل انتظا میہ کی جا نب سے مشاعرے کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیتے ہو ئے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی سے نئی نسل اپنی تہذیب،ثقافت،تمدن اور ادب سے دورہورہی ہیں،ادبی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوان شعراء کی حوصلہ افزا ئی اور ٹیلنٹ آگے لا نے میں مدد ملی گی