باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں مشرف سزا کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں مشرف سزا کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں مشرف سزا کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کی قیادت چیف آف عنایت کلے ہمایوں خان نے کی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر مشرف کو سزا دینے کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ چالیس سال تک ملک وقوم کی خدمت کرنیوالا کسی صورت بھی غدار نہیں ہوسکتا۔ مظاہرین نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشر ف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر غم وغصے کااظہار کیا اور کہا کہ جنرل (ر) مشرف کیخلاف عدالتی فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔جب تک مشرف کو انصاف نہیں ملتا،ہم احتجاج کرتے رہینگے۔ مقررین نے کہاکہ جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدر پاکستان رہے ہیں اور انہوں نے 40سال سے ذیادہ پاکستان کی خدمت کی اور ملک کے دفاع کیلئے جنگیں لڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہوسکتے،کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے جب کہ پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیاگیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...