وکلاء اور سول سوسائٹی کا عدلیہ سے اظہار یکجہتی اور مشرف کیخلاف ریلی

    وکلاء اور سول سوسائٹی کا عدلیہ سے اظہار یکجہتی اور مشرف کیخلاف ریلی

  



پشاور(نیوزرپورٹر)عدلیہ سے اظہار یکجہتی اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف وکلا اور سول سائٹی نے ریلی نکالی پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالطیف آفریدی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے ساتھ ہیں اور چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کی مخالفت کرے گی ریلی پشاور ہائیکورٹ سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور ہائیکورٹ بار عبدالطیف افریدی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے فیصلے کو سراہتے ہیں وکلاء چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پیرا 66 سے اختلاف ہے لیکن باقی فیصلے سے متفق ہیں سابق صدر نے جو کیا اس کی سزا اس کو ملنی چایئے لیکن وکلا ئحکومت کی جانب سے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس کی مخالفت کریں گے حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی باتیں کر رہی ہیں ایک جج کے خلاف پہلے بھی ریفرنس دائر کیا ہے اس کو کیا ہوا اب دوسرے جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی باتیں کررہے ہے وکلا اس ریفرنس کی بھی مخالفت کرے گی ریلی کے شرکا نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگائے جبکہ سابق صدر کی سزا کی حمایت میں بھی نعرے لگائے

مزید : پشاورصفحہ آخر