معاشرے میں میڈیا کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے،نوید اکبر

  معاشرے میں میڈیا کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے،نوید اکبر

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نوید اکبر خان اور مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے کہا ہے کہ میڈیا کسی بھی پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام میں اہم کردار ادا کر تا ہے اسلئے میڈیا اپنا اہم کام پوری ایمانداری کیساتھ اداکریں انہوں نے کہا کہ تعمیری صحافت اور مثبت رپورٹنگ ہی سے مسائل کی نشاندہی اور مسائل کی حل ممکن ہوتا ہے ہم تعمیری تنقید کی خیر مقدم کرتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمٹہ پریس کلب میں مٹہ پریس کلب کے سال 2020کے الیکشن کی موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نومنتخب چیر مین جہانزیب نورالہادی غفور خان شیدا عظمت علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع ایڈیشنل ایس ایچ او مٹہ حلیم خان مٹہ ٹرانسپورٹ کے طرف سے محمد اسرار مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی سابق نائب ناظم محمد صادق اور دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نوید اکبر خان نے کہا کہ معاشرے کی قیام اور مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے میڈیا کا کردار ایک اہم ستون کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کو یقینی بنائیں اور عوام کو درپیش مسائل کی حل اور نشاندہی کیلئے تعمیری کام کریں انہوں نے کہا کہ جب کسی علاقے میں تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر کیلئے میڈیا کردار ادا کرتے ہیں تو وہاں ایک پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام میں کوئی بھی روکاوٹ نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مٹہ پریس کلب کے تمام صحافی مٹہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کیساتھ ملکر مٹہ میں ایک پرامن معاشرے کی قیام کو یقینی بنائیں اس موقع پر انہوں نے نئے کابینہ کو مبارکباد بھی دی دریں اثناء مٹہ پریس کلب کے سال 2020کیلئے نئے کابینہ متفقہ طور پر منتخب کیا گیا جس میں متفقہ طور پر جہانزیب کو چیرمین خائستہ باچا کو جنرل سیکرٹری بہار علی یوسفزئی کو وائس چیرمین جبکہ عطاء اللہ کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا اس موقع پر موجود دیگر افراد نے بھی نئے کابینہ کو مبارکباد دی

مزید : پشاورصفحہ آخر