مردان،نصار اللہ خلجی کی کتاب "دا لو لکو پہ اتن کی"کی تقریب رونمائی

        مردان،نصار اللہ خلجی کی کتاب "دا لو لکو پہ اتن کی"کی تقریب رونمائی

  



مردان (بیورورپورٹ) ریڈیو پختونخوا پشاورکے سٹیشن ڈائریکٹر انصار اللہ خلجی کی کتاب "دا لو لکو پہ اتن کی"کی تقریب رونمائی پختونخوا ریڈیو مردان میں منعقد ہوئی جس میں ممتا زشاعر و اودیب اسرار طورو،پٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شمس الحق،سینئر صحافی مسرت عاصی،پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیر عادل،ادبی دوستانو مرکہ کے چیئرمین مہر اندیش کے علاوہ شعراء،ادیبوں،صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت ممتاز شاعر و ادیب اسرار طورو نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرار طورو،شمس الحق،پروڈیوسر ساجد محمود،اکبر ہوتی،سلیمان کامل،سجاد ہوتی،نور الرحمان سحر،مہر اندیش،نرگس ادء،ساحل یوسفزئی اور دیگر نے کہا کہ انصار اللہ خلجی نے معاشرے کی عکاسی شعر اور نثر میں کی ہے جو لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے اردگرد کے واقعات کو موضوع بنا کر اپنی شاعر ی میں پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انکی شعری میں جدت اور تناؤ پایا جاتا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...