بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا

    بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا

  



پشاور(آئی این پی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کوبی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں مشکلات کا سامنا،پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالہ کرنے سے گریزاں ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کیمطابق ایف آئی اے ذرائع نے بھی اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی اے نے تاحال ریکارڈ حوالہ نہیں کیا۔ایف ائی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ منصوبہ کی تحقیقات کے لیے این ایچ اے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔اس ضمن میں ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ، پی ڈی اے سمیت دیگر محکموں سے بریفنگ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ایف آئی اے ہائی کورٹ کے دائر اختیار کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کر رہا ہے۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی سے متعلق ایف آئی اے سے45 روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے اور دوسری جانب اعلان کے باوجود صوبائی حکومت نے تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے تاحال رجوع نہیں کیا۔

بی آر ٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...