سعودی عرب سے آنیوالی تمام پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار

  سعودی عرب سے آنیوالی تمام پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار

  



راولپنڈی(این این آئی)مدینہ منورہ سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔ ترجمان پی آئی کے مطابق مسافروں کو ہوٹل اور کھانا فراہم کر دیا گیا۔،پی آئی اے کا عملہ مدینہ منورہ میں موجود عملہ مسافروں کی مکمل دیکھ بھال میں مصروف رہا۔مدینہ سے ملتان کی پرواز 11 گھنٹے، فیصل آباد کی پرواز 12 گھنٹے، لاہور کی پرواز 9 گھنٹے، کراچی کی پرواز 12 گھنٹے،اسلام آباد کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ ترجمان نے کہاکہ موسم کی ناموافق صورتحال کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔

پروازیں،تاخیر

مزید : پشاورصفحہ آخر