اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی سے جمعیت کے جنرل سیکرٹری بلال احمد شاہ کی ملاقات

    اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی سے جمعیت کے جنرل سیکرٹری بلال احمد شاہ کی ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی سے جمعیت علماء اسلام یونین کونسل کوٹی سادات کے جنرل سیکرٹری بلال احمد شاہ نے میوہ خیل ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے اکرم خان درانی کو علاقہ ذاکر خیل اور بوزہ خیل کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک ریاض خان بھی موجود تھے اُنہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں گیس کنکشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جہاں گیس پہنچی ہے وہاں گیس کی کنکشن جلد از جلد لگائے جائیں گے کوئی بھی علاقہ گیس سے محروم نہیں ہوگا ہر گھر کو گیس پہنچائے جائیں گے اُنہوں نے کہاکہ وہ وقت پھر آئے گا کہ صوبے میں ایک بار پھر جے یو آئی کی حکومت ہوگی کیونکہ موجودہ حکومت سے عوام تنگ ہیں اور عوام پھر جے یو آئی کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی کے سواء کچھ نظر نہیں آرہاہے اور حکومت عوامی نہیں بلکہ مسلط کی گئی حکومت ہے,

مزید : پشاورصفحہ آخر