چارسدہ،شہری کے قتل میں ملوث ملزم ڈرامائی انداز امیں گرفتار

چارسدہ،شہری کے قتل میں ملوث ملزم ڈرامائی انداز امیں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) سرڈھیری پولیس کی کاروائی۔ شہری اسد کے قتل میں ملوث نامز د مرکزی ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ڈی ایس پی عدنان اعظم خان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ سرڈھیری پولیس کو دیرینہ تنازعہ پر ایک شخص کی قتل ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی۔ واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان، اے ایس آئی نوشیروان خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد تین ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آٹھ گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔دوسری کاروائی میں پولیس نے قتل میں نامزد مرکزی ملزم کو بھی گرفتارکر لیا۔