بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ یارک کی حدود میں یارک اڈا پر نامعلوم بزرگ شہری دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا، یارک پولیس نے نعش ابتدائی کاروائی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک میں نذیر خان نامی دوکاندار نے پولیس کو اطلاع دی کہ 70سالہ نامعلوم بزرگ شہری چنگ چی رکشہ سے اتر کر اس کی دوکان کے قریب موجود چارپائی پر آ کر بیٹھا کہ اس دوران اچانک وہ منہ کے بل گر گیا جس کو سنبھالا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ مقامی دوکاندار کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر میڈیکل رپورٹ کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم بزرگ شہری کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...