باجوڑ،سینیٹر ہدایت اللہ کی ازبکستان چیمبر کے انتخابات میں مبصر کی حیثیت سے شرکت

  باجوڑ،سینیٹر ہدایت اللہ کی ازبکستان چیمبر کے انتخابات میں مبصر کی حیثیت ...

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ کے سینیٹر ہدایت اللہ کا ازبکستان چیمبرکے الیکشن میں بین الاقوامی مبصر کے حیثیت سے شرکت۔باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے جمہوریہ ازبکستان میں اولیا مجلس کے قانون ساز چیمبر کے انتخابات میں بین الاقوامی مبصر کے حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے بخارا شہر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 27میں بحیثیت بین الاقوامی مبصر پولنگ عمل کی نگرانی کی۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے بعد ازالیکشن میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹنگ کاعمل انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور الیکشن انتہائی شفاف رہا۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک میں بھی اس طرح کے صاف شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی مداخلت نہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...