مہمند، کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

مہمند، کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاجی ...

  



مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند، کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا غلنئی بازار میں واک۔ مہمند کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی نامنظور کے نعرے۔ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ارشد بختیار، فضل ہادی، پی ٹی آئی کے محمد اسلام انور، لیاقت، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری نوید احمد، سابقہ آزاد اُمید وار پی کے 104 ڈاکٹر حیات خان اور ملک نثار احمد حلیمزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل صافی کے مقام مامد گٹ میں بننے والے کیڈٹ کالج کیلئے مہمند کے لوگوں نے 77 ایکڑ اراضٰ مفت عطیہ کیا ہے۔ کالج پر مہمند کیڈٹ کالج کا نام رکھا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر اس کا نام مامد گٹ رکھا گیا جس پر ضلع مہمند کے عوام کے تحفظات ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کالج کا نام واپس مہمند کیڈٹ کالج رکھا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر