مسلح موبائل سنیچرز گرفتار اسلحہ اور موبائل فونز برآمد

مسلح موبائل سنیچرز گرفتار اسلحہ اور موبائل فونز برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ فقیر آبادسمیت دیگر تھانوں کی حدود میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیاموبائل فون،پانچ ہزار روپے نقد اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کے دوران ان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی وقا ر الحسن ولد گل حسن سکنہ گلشن آباد شگئی ہند کیان نے تھا نہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی اس سے رکشہ میں سوار 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی محمد شعیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آبا د پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ڈی ایس پی فقیر آبادکی سربراہی میں ایس ایچ او جا وید اختر نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا، اسی طرح متعدد جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا جس کے دوران وقوعہ میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان فرمان ولد اعتبار گل سکنہ سیٹھی ٹاؤن،شیر زمان ولد جیلانی سکنہ کمبوہ اڈہ اور طاہر ولد اسلم سکنہ شاہ عالم پل کو گرفتار کر لیاگیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون چھیننے سمیت راہزنی کے متعدددیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا ایک عدد قیمتی موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیاہے، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...