مردان،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فروخت پر پابندی
مردان(بیورورپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر پٹرول فروخت کرنے پر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی لگادی ہے۔ یہ حکم دو ماہ تک نافذ العمل رہیگا، اس سلسلے میں "نو ہیلمٹ نو پٹرول "کے نام سے مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔جس کے تحت کوئی بھی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ کے کسی بھی پٹرول پمپ سے پٹرول نہیں ڈلوا سکے گا۔ اس حکم کے خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی