سیاسی ارسطو نے کرپشن، اقرباپر وری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، مراد سعید

  سیاسی ارسطو نے کرپشن، اقرباپر وری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، مراد سعید

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی ارسطو نے کرپشن اور اقربا پروری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، احسن اقبال کی حکومت نے جو تباہی مچائی قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے، احسن اقبال کے بھائی کو راولپنڈی میٹرو، لاہور میٹرو اور لبرٹی مارکیٹ پارکنگ سمیت متعدد بڑے منصوبوں کی تعمیر کے ٹھیکے دئے گئے،سارے عمل کے دوران پیپرا رولز کو یکسر اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اہم منصوبوں کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے کی سفارش کی، احسن اقبال کے بھائی کیلئے شہباز شریف کی سفارش اجلاس کی کارروائی کی صورت میں محفوظ ہے۔ پیر کو لیگی رہنما احسن قبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے، خوف سے یادداشت متاثر ہوئی ہے یا احسن اقبال جان بوجھ کر حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں،جس اعلیٰ عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈر کو بددیانت اور خائن قرار دیا اسی نے عمران خان کو صادق اور امین قراردیا، وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان تو کبھی سرکاری منصب پر فائز نہیں رہے،عمران خان نے سرکاری منصب پر نہ ہوتے ہوئے بھی اپنا سارا حساب کتاب عدالت میں پیش کیا اور صادق و امین ہونے کا فیصلہ حاصل کیا۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے دکھایا کہ کمائی حلال کی ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جایا کرتی ہیں، احسن اقبال کے لیڈر کو رسیدیں ملی نہیں اور قطری خط اور بیٹی کا کیلبری فونٹ انکے کسی کام نہ آیا، احسن اقبال نے شہباز شریف کیساتھ ملکر بھائی کو ہارٹیکلچر کی ٹاسک فورس کا رکن بنایا،احسن اقبال کے بھائی پیشے کے اعتبار سے بھی ہارٹیکلچرسٹ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اہم منصوبوں کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے کی سفارش کی، احسن اقبال کے بھائی کیلئے شہباز شریف کی سفارش اجلاس کی کارروائی کی صورت میں محفوظ ہے، احسن اقبال کے بھائی کو راولپنڈی میٹرو، لاہور میٹرو اور لبرٹی مارکیٹ پارکنگ سمیت متعدد بڑے منصوبوں کی تعمیر کے ٹھیکے دئے گئے،سارے عمل کے دوران پیپرا رولز کو یکسر اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، سیاسی ارسطو نے کرپشن اور اقربا پروری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، احسن اقبال کی حکومت نے برآمدات کا بیڑہ غرق کرکے درآمدات کا منہ کھول دیا، تحریک انصاف کی حکومت درآمدات روک کر برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی پیداواری قوتوں کو سہارا دے رہی ہے، احسن اقبال کی حکومت نے قوم کو بجلی کے مہنگے منصوبے اور گردشی قرضوں کا ناروا بوجھ دیا، تحریک انصاف کی حکومت کی کابینہ نے سستی ماحول دوست بجلی بنانے کی منظوری دی اور گردشی قرضوں کے خاتمے پر محنت کررہی ہے۔

مراد سعید

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...