جعلی اکاؤنٹس کیس، فرد جرم عائد کرنے کیلئے انور مجید سمیت 40ملزمان طلب
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس میں فرد جرم کیلئے انور مجید، اے جی مجید سمیت 40ملزمان کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں کیلئے سبسڈی میں خردبرد کا ریفرنس دو گاڑیوں میں بھر کر عدالت لایا گیا،40 ملزمان کیلئے بنائی گئی نقول کے صفحات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے،احتساب عدالت نے فردجرم کے لیے انور مجید، اے جی مجید سمیت 40 ملزمان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیاکہ تمام ملزمان 2 جنوری کو پیش ہوں۔ نیب نے کہاکہ انور مجید،عبد الغنی مجید، نمر مجید، مناہل سمیت 40 ملزم نامزد ہیں،راشد احمد خان، آغا ظہیر الدین، داؤدی مورکاس،حبیب اللہ میمن، صدیق اسلم مسعود ایم اورنگزیب خان بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ ریفرنس میں کہاگیاکہ ملزم کروڑوں سرکاری سبسڈی فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث ہیں۔نیب نے کہاکہ 3.9ارب روپے کی سبسڈی حقیقی کاشتکاروں تک نہیں پہنچی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس