جاپان میں صارف ٹیکس میں اضافے کے باوجود حکومتی قرضہ جات کا مسئلہ برقرار

جاپان میں صارف ٹیکس میں اضافے کے باوجود حکومتی قرضہ جات کا مسئلہ برقرار

  



ٹوکیو  (اے پی پی) جاپانی کابینہ نے اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال 2020 کے لیے ریکارڈ بلند حکومتی اخراجات کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔حکومت نے آمدن بڑھانے کے لیے اکتوبر میں صارف ٹیکس میں اضافہ کیا تھا لیکن یہ نئے حکومتی بانڈز کے مسائل نمایاں حد تک کم کرنے کے لیے ناکافی رہا۔مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 1 ہزار 20 کھرب ین یا 940 ارب ڈالر ہے۔ یہ مسلسل دوسرے سال 1000 کھرب ین سے زیادہ ہے۔

ریکارڈ 350 کھرب ین سماجی تحفظ کے لیے مختص کیے گئے ہیں 

مزید : علاقائی