آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ  نے کانسٹیبل کا جوتا چوم لیا

  آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ  نے کانسٹیبل کا جوتا چوم لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حیدرآباد(آئی این پی) آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جی مادھو نے پولیس کانسٹیبل کے جوتوں کو چوم کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔  اننت پور میں رکن پارلیمنٹ مادھو نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے پولیس کے ایک جوتے کو چوما اور تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کی پولیس پر تنقید کا جواب دیا۔
 بتایا جاتا ہے کہ دیواکر ریڈی نے حالیہ دنوں ایک متنازعہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تلگودیشم دوبارہ اقتدار پر لوٹنے پر پولیس کو ان کے جوتے چاٹنے پر مجبور کریں گے

مزید :

علاقائی -