دھندکے باعث ورجینیا میں 60 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

  دھندکے باعث ورجینیا میں 60 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

  



ورجینیا(این این آئی)امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے یارک کاؤنٹی میں ہائی وے پر دھند کے باعث 63گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ورجینیا میں ایک موٹروے پر 60 سے زیادہ گاڑیوں کے تصادم کے سبب تقریباً 50 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیاں ڈھیر کی صورت میں جمع ہوگئیں۔دو زخمی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ ولیمزبرگ شہر کے قریبب انٹرسٹیٹ ہائی وے 64 پر آیا اور حکام کے مطابق اس کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ممکنہ طور پر برفیلے اور دھند آلود موسم کی وجہ سے پیش آیا۔تباہ ہونے والی گاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولنے میں کئی گھنٹوں کا وقت لگا۔ٹرک ڈرائیور ایوان لیوی نے بتایا کہ انھوں نے آگے گہری دھند دیکھی تو اپنی رفتار گھٹا کر خطرے کی بتیاں جلا دیں۔

اگلی چیز جو میں نے دیکھی وہ یہ کہ گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھتی جا رہی تھی۔ان کی اہلیہ جو دوسری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں، انھیں بھی یہ حادثہ پیش آیا مگر انھیں سنگین چوٹیں نہیں آئیں۔

مزید : علاقائی


loading...