حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول قائم کر رہی ہے،عبدالرزاق داؤد

  حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول قائم کر رہی ہے،عبدالرزاق داؤد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجار ت صنعت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول قائم کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کے مختلف شعبوں میں پرکشش سرمایہ کاری اور بھر پور منافع کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔مشیر نے کہا کہ حکومت کاروبار کیلئے سہولتیں فراہم کرنے اور کاروبار کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی مالیاتی خدمات انجینئرنگ مصنوعات اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق گاڑیوں کی تیاری میں وفاقی حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دی ہے جو پائیدار ترقی کے حصول کی طرف ایک قدم ہے۔
عبدالرزاق داؤد

مزید :

علاقائی -