روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، سیکرٹری جنرل نیٹو

  روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، سیکرٹری جنرل نیٹو

  



برسلز(آئی این پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں بشرط یہ کہ موضوع درست ہو، بات چیت کرنا اور مذاکرات کی راہ اختیارکرنا درست حکمت عملی ہے۔ سن 2014 میں کریمیا کی یوکرائن سے علیحدگی اور روس میں شمولیت کے بعد سے روس اور نیٹو کے تعلقات کافی خراب ہیں۔ اس تناظر میں اشٹولٹن برگ نے پیر کو برسلز میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کرنا اور مذاکرات کی راہ اختیارکرنا درست حکمت عملی ہے۔ ان کے بقول روس کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں لیکن وہ ناگزیر بھی ہیں کیونکہ روس نیٹو کا سب سے بڑا پڑوسی ملک بھی ہے۔

مزید : علاقائی