اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ

  اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے صدر ڈویژن کے سنگین مقدمات کے مدعیان سے خصوصی ملاقات کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرموں کو گرفت میں لانے کیلئے پولیس کی کاوشوں بارے مدعیوں سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ایس پی صدرڈویژن سید غضنفر علی،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔رائے بابر سعید نے سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔رائے بابر سعید نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے اہداف پورے نہ کرنے والے ایس ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی سرزنش کی۔انہوں نے پولیس افسران کو اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے جاری کوششیں مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے مدعیان مقدمات سے مشاورت کی۔

مزید :

علاقائی -