شالیمار اور شیرا کوٹ میں 2 نامعلوم افراد سردی کی شدت سے ہلاک

  شالیمار اور شیرا کوٹ میں 2 نامعلوم افراد سردی کی شدت سے ہلاک

  



لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقہ میں واقع دربار کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ شیراکوٹ کے علاقہ بابو صابو بند روڈ پر نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کرو ادیں۔پولیس کے مطابق دونوں سردی کی شدت سے ٹھٹر کر ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی