ریسکیوہیڈ کوارٹر، پولیس لائنر میں کرسمس تقریبات، کیک کاٹاگیا

ریسکیوہیڈ کوارٹر، پولیس لائنر میں کرسمس تقریبات، کیک کاٹاگیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کے زیر انتظام تقریب کا انعقاد پولیس لائنز میں تعینات مسیحی پولیس اہلکاروں کیلئے کیا گیا۔آر آئی لائن محمد اکمل اور لائن آفیسر اختر حسین سمیت دفتری عملے نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں 13 لیڈیز سمیت 85 مسیحی پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے لاہور پولیس کی جانب سے مسیحی اہلکاروں کو پیشگی مبارک باد دی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے پولیس لائنز میں تعینات مسیحی پولیس اہلکاروں کو کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے تین چھٹیوں کا بھی اعلان کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی اہلکار لاہور پولیس کا اہم حصہ ہیں،پاکستان ایک گلدستہ ہے اور مسیحی کمیونٹی اس کا ایک پھول ہے۔ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی طرف سے کرسمس کے موقع پر مسیحی ریسکیورز اور دیگر مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے ریسکیورز نے شرکت کی۔ اس موقع پرریسکیو ہیڈ کوآٹرز و ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام مسیحی ریسکیورز کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کرسچین اور مسلمان مل کر ہر قسم کے خطرے بشمول سانحات کا مقابلہ کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...