صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

    صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں کو زیورات، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت نقدی سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس میں ڈاکوؤں نے وسیم کے گھر سے5لاکھ، زیورات اور موبائل فون، مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے 5 لاکھ مالیت،گلشن راوی میں وحید کے گھر سے 4لاکھ مالیت،لٹن روڈ میں عامر کے گھر سے3لاکھ مالیت، برکی میں قیصر کے گھر سے3لاکھ مالیت شاہدرہ میں اسماعیل کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز لوٹ لئے۔اسلام پورہ میں ساجد کی فیملی سے دو لاکھ مالیت،،سمن آباد میں عمران کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،مغل پورہ میں یاسین سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لئے۔قبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نثار کی فیملی سے ایک لاکھ، طلائی زیورات اور موبائل فون، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے شہباز سے 90ہزاراورموبائل فون، راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے ارسلان سے50ہزار اور موبائل فون سمیت قیمتی سامان چھین لیا۔ ڈیفنس سی اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ، اقبال ٹاؤن، بادامی باغ، ٹاؤن شپ اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -