پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین، ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم اور لائن آفیسر اختر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اورسلامی لی۔ اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں دوران پریڈ پولیس اہلکار طبیعت خراب ہونے کے باعث دم توڑ گیا۔ پریڈ کے دوران اے ایس آئی غلام رسول طبیعت خراب ہونے پر گرگیا۔ پولیس کے مطابق غلام رسول دل کا دورہ پڑا تھا۔

مزید : علاقائی