فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے کا عملی مظاہرہ

  فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے کا عملی مظاہرہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر) کرسمس تہوار کو محفوظ بنانے کے لئے ایس پیز کی زیر نگرانی تمام ڈویژنزمیں ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ہنگامی مشقیں مقدسہ مریم بے داغ چرچ نیو انار کلی،سینٹ پال چرچ گرین ٹاؤن، یوحنا آباد،لیاقت آباداورگلشن ِ راوی سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں میں منعقد ہوئیں۔مشقوں کے دوران چرچ پر حملہ آور فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس،ریسیکو 1122،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ،ڈولفن سکواڈو پی آر یو سمیت مختلف تھانوں کے پولیس جوانوں نے حصہ لیا۔

مزید : علاقائی