اور نج ٹرین کے تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں،سمیر احمد سید

اور نج ٹرین کے تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں،سمیر احمد سید

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمدسید نے ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد از جلد ختم کرکے ٹرین کے کمرشل آپریشن سے پہلے منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل کرلیا جائے تاکہ شہریوں کو دوران سفر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔متعلقہ کنٹریکٹرز اپنے اپنے پیکیج پر ابھی تک کئے جانے والے کاموں پر نظر ثانی کریں اور باقی رہ جانے والے کام طے شدہ معیار کے مطابق بلاتاخیر مکمل کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔وہ میٹرو ٹرین منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ حبیب کنسٹرکشن سروسز کے سی ای او شاہد سلیم‘سرور اینڈ کمپنی کے اسد کھوکھراور زیڈ کے بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سمیر سید

مزید : میٹروپولیٹن 1