تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،سڑکوں،دکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط

  تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،سڑکوں،دکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط

  



لاہور(جنرل ر پو ر ٹر) کمشنر لاہور / ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 05ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر17000روپے جرمانہ عائد کیا۔ مزید برآں ”شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم“ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال زون اسکواڈ نے سٹور میں ضبط شدہ20 مویشیوں پر60,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...