نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام”افکار قائداعظم“شائع

  نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام”افکار قائداعظم“شائع

  



لاہور(پ ر)بانیئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”افکار قائداعظمؒ“ شائع ہو گئی ہے۔ 408صفحات پر مشتمل اس کتاب میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اہم قومی امور پر فرمودات کو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے جس سے محققین اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے اہل علم کو بڑی رہنمائی میسر آئیگی۔ یہ کتاب ممتاز محقق، صحافی و سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے مرتب کی ہے جو ایوان قائداعظمؒ لاہور سے شائع کی گئی ہے۔ تحریک پاکستان کے ممتاز رہنمااور آسام مسلم لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری محمود علی مرحوم کی صد سالہ تقریبات یوم ولادت کی مناسبت سے کتاب کا انتساب ان کے نام کیا گیاہے، محمود علی مرحوم ساری زندگی افکارِ قائداعظمؒ کی ترویج و اشاعت کیلئے سرگرم عمل رہے۔ تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے ابتدائی کلمات میں لکھا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے محمود علی کو عزت سے زندہ رہنا اور عزت سے دنیا کو الوداع کہنا سکھایا تھا۔ ایسی شخصیات وصال فرما جانے کے باوجود زندہئ جاوید ہوتی ہیں اور ان کا فکر و عمل ہمارے لیے مشعل راہ ہوتا ہے۔کتاب کے پیش لفظ میں مصنف نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ بیسویں صدی کے سب سے قدآور مدبر تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1