لیڈی ایچی سن میں قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے حوالے سے تقریب

  لیڈی ایچی سن میں قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے حوالے سے تقریب

  



لاہور(جنرل رپورٹر) لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور میں قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹر محمد اقبال خواجہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے سکھائے اصول، تنظیم، اتحاد، یقین پر عمل پیرا ہوکر پاکستان دنیا کیلئے قابل تقلید معاشرہ بن سکتاہے۔ ڈاکٹرمحمد اقبال خواجہ نے ہسپتال کے عملے اور مسیح برادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔اس پُرمسرت موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرح، پروفیسر ڈاکٹر مہالیکہ مقصود سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف، ایڈمن سٹاف، سینٹری سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...