ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ٹھیکیداروں کو جائز واجبات ادا کرنے کی منظور ی

ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ٹھیکیداروں کو جائز واجبات ادا کرنے کی منظور ی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 82 واں اجلاس کمپنی چیئرمین کی زیرِ صدارت محکمے کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ممبرز بورڈآف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ممبر بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بین الاقوامی کنٹریکٹرزکے تحفظات سمیت لاہور شہر میں جاری صفائی آپریشن کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کے جائز واجبات کی ادائیگی سمیت تمام تر معاملات طے کرنے کی منظوری دے دی گئی اور بعد حساب تمام تر جائز بقیا واجبات بھی ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور شہر میں صفائی آپریشن بالاتعطل جاری ہے اور زیرو ویسٹ آپریشن کے مکمل ہونے تک ادارے کے تمام افسران، ورکرز اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1