ملک سے ڈینگی کے خاتمہ کاعزم کرناہے،یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، ڈاکٹراختررشید، ڈاکٹرشہنازوڈی ایگ حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران انسدادڈینگی کانفرنس کیلئے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوبین الاقوامی انسدادڈینگی کانفرنس کیلئے مدعوکئے گئے مہمانوں، موضوعات ودیگرانتظامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بین الاقوامی انسدادڈینگی کانفرنس میں ڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اہم نکات پرغورکیاجائے گا۔ کانفرنس ڈینگی بیماری پرقابوپانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے میں اہم کرداراداکرے گی۔پاکستان سے ڈینگی بیماری کے خاتمہ کاعزم کرناہے، کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت، مختلف رفاعی تنظیموں، سرکاری حکام اورتمام سٹیک ہولڈرزکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ مقررین ڈینگی سے بچاؤبارے قیمتی آراء سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی تنظیموں کی ڈینگی پر قابو پانے کے حوالہ سے اہم تجاویز اور سفارشات کو ترجیحات میں شامل کیاجائے گا۔