کرسچن کمیونٹی کی سہولت کیلئے کرسمس بازار قائم کئے،دانش افضال

      کرسچن کمیونٹی کی سہولت کیلئے کرسمس بازار قائم کئے،دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پر کرسمس کی تیاریاں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرسمس کے موقع پر کرسمس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار قائم کر دئیے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کرسمس بازار تین دن کے لئے لگائے گئے ہیں، جو کہ 22 دسمبر سے آج 24 دسمبر تک رہیں گے اورکرسچن کمیونٹی کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے 05 بازار قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس بازاروں میں افسران بطور فوکل پرسن اور انچارج ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔نشتر زون میں یوحنا آباد فیروز پور روڈ پر لگائے جانے والے کرسمس بازار میں احسان سرور زیدی فوکل پرسن جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا انچارج ہیں اورداتا گنج بخش زون میں ڈام باسکو سکول اپوزیٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں لگائے جانے والے کرسمس بازار میں فوکل پرسن اختر حیسن چوہان میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز صادق انچارج ہیں۔واہگہ زون میں پریس بیٹریاں چرچ جلو موڑ باٹا پور لاہور کرسمس بازار میں فوکل پرسن رانا نوید احمد میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر جبکہ فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم ہیں اورگلبرگ زون میں کچا آبادی واسا ٹینکی نزد شیپس کرسمس بازار میں فوکل پرسن محمد ظفر قریشی میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا انچارج ہیں۔شالیمار زون میں چائنہ سکیم ماڈل کرسمس بازار میں فوکل پرسن حارث جلیل میٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشن اور اسسٹنٹ شالیمار مہدی معلوف انچارج ہیں۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرسمس بازاروں میں ٹینٹس، آٹا، چینی کی دستیابی، صاف پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...