اے سی ماڈل ٹاؤن کا دورہ اراضی ریکارڈ سنٹر،حاضر ی چیک کی
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اورانتظامی امور کی چیکنگ، سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے لیٹ آنے پر 02 ایس سی اوز کی جواب طلبی، دو ایس سی اوز کی چھٹی منسوخ کر کے آفس طلب کر لیا۔انتقال اراضی کے 122 کیسز سامنے آئے، جبکہ 08 کیسز گزشتہ 06 ماہ پرانے پائے گئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اے ڈی ایل آر کو انتقال اراضی کے کیسز کو 02 دن کے اندر فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کا دورہ کیا، 02 انکروچرز کو موقع پر گرفتار کروایااورایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا۔