جامعہ ہجویریہ داتا دربار میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

  جامعہ ہجویریہ داتا دربار میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

  



لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ ہجویریہ داتادربار میں آج 11.00بجے دن تنظیم المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات2019میں ملک بھر میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لئے تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔تقریب کی صدارت گلزار حسین شاہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کریں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ بطور خاص شریک ہوں گے۔ تقسیم اسناد کی تقریب میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء کو اسناد، نقد انعامات اور اس کے علاوہ جامعہ کے طلباء میں سالانہ وظائف بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...