خیر پو ر اور مرکنڈ کے مقام پر گیس، تیل کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سندھ اور بلوچستان سے گیس اور تیل کے بڑے ذخائر مل گئے ہیں، خیرپورسے دو کروڑ86 لاکھ کیوبک فٹ اورمرکنڈ سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایل نے دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے سندھ اور بلوچستان سے گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں خیرپور میں دوکروڑ86 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔ جبکہ خیرپور کنویں سے یومیہ 152بیرل تیل بھی حاصل کیا جاسکے گا۔اسی طرح بلوچستان سے بھی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ ملا ہے۔مرکنڈ کے کنویں سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی۔ جبکہ مرکنڈ کنویں سے یومیہ 132 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔
گیس،تیل