علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی میں یوم والدین کی سالانہ تقریب
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) تہذیب اخلاق ٹرسٹ علیگڑھ پبلک سکول اینڈ کالج مانگا منڈی میں سالانہ یوم والدین تقریب جس میں بچوں اور بچیوں کے سینکڑوں والدین اور علاقہ کے معززین شخصیات اور تہذیب اخلاق ٹرسٹ کے درجنوں عہدیداروں نے شرکت کی سال 2019کی پرنسپل قاسم قاضی نے کارکردگی اور یورنیوسٹی بنانے کیلئے مخیر حضرات کی طرف سے فنڈ جمع ہونے کی تفصیل بتائی جس میں 2019میں کروڑوں روپے جمع ہونے کا اعلان کیا صدر تہذیب اخلاق ٹرسٹ جی ایم صابری اور ٹرسٹ کے عہدیداروں نے یونیورسٹی میں چند رکاٹووں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا بچوں نے زنگارنگ پروگرام پیش کر کے معززین علاقہ اور والدین کے دل جیت لیے۔مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر تعلیم تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار آصف احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے۔ علی گڑھ پبلک سکول کی کارگردکی کو دیکھ کربہت خوش ہو تے ہوئے کہا مجھے دوسری دفعہ علی گڑھ نے بطور مہمان خصوصی بلایا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اس وقت آج میں نے علی گڑھ سکول اینڈ کالج میں بہت تبدیلی دیکھ رہا ہوں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی۔