کشمیر کی آزادی کے لئے پوری قوم کوایک ہونا ہو گا،محمدالطاف

  کشمیر کی آزادی کے لئے پوری قوم کوایک ہونا ہو گا،محمدالطاف

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے پوری قوم کو ایک ہو نا ہو گا،کشمیر تقسیم بر صغیر ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن ممکن نہیں ہے،اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پاکستان کشمیری عوام کے آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گا،بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کررہا ہے،انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبراد امریکہ اور برطانیہ مسئلہ کشمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،انہوں نے مزید کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے،بھارت خود کو دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے مگر وہ انسانیت کی توہین کررہا ہے،کشمیر میں لاکھوں نوجوان کشمیری بھائیوں کا خون اور خواتین کی عزت کو پامال کیا گیا بھارت نے ہٹلر کے بعد بھی اس کے کارناموں کو زندہ رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1