بھارت مت بھولے ہم غزوہ ہند کے منتظر ہیں:مولانا انوار الرسول

بھارت مت بھولے ہم غزوہ ہند کے منتظر ہیں:مولانا انوار الرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)بھارت آگ سے کھیلنا بند کرے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔اگر بھارت باز نہ آیا تو افواج پاکستان اسے نیست و نابود کردیں گے۔ یاد رہے کہ مسلمان تو غزوہ ہند کے انتظار میں ہیں کہ اس کا آغاز کب ہوگا۔ اس لئے بھارت اپنی غلط فہمی کو دور کرے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس علماء نظامیہ پاکستان مولانا انوار الرسول نے کیا۔ جبکہ ناظم اعلی مولانا شکور احمد ضیاء سیالوی نے کہا کہ بھارت جس جنگ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہا ہے ہمیں تو اس کی کامیابی کی بشارت چودہ سو سال پہلے رسول اکرم ﷺ نے دی تھی۔ لہذا بھارت LOC پر بار بار چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔رکن عاملہ مولانا حبیب احمد سعیدی اور مولانا رفاقت حسین قادری (میڈیا ایڈوائزر)نے کہا کہ اگر ایسا موقع آیا کہ بھارت سے جنگ کرنا پڑی تو مجلس علماء نظامیہ کے اراکین افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔