پی پی170کے گلی محلوں میں ترقیاتی کام تیز ی سے جاری

  پی پی170کے گلی محلوں میں ترقیاتی کام تیز ی سے جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور نے کہا کہ پی پی 170 کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اوریو سی چندری گوالہ میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے سولنگ اور ڈرینج سسٹم پر ترقیاتی کام جاری ہے اورگاؤں تیہات میں 01 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی اور ٹف ٹائل کا ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ یو سی 240 حاکم ٹاؤن میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی ٹف ٹائل اور سیوریج کی ترقیاتی کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یو سی 257 میں محلہ فتح گڑھ، محلہ حنیف گجر میں پی سی، ٹف ٹائل اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ہے اوریو سی 241 کی کالا کالونی، جوئیہ کا لونی، محلہ بھٹیاں والا میں 01 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ محلہ شوکت گجر، انور جٹ اور فیروز پارک باگڑیاں میں 02 کروڑ روپے کی لاگت سے پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج کا ترقیاتی کام جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1