قومی کرکٹ ٹیم 13سال بعد سری لنکا کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب 

قومی کرکٹ ٹیم 13سال بعد سری لنکا کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ...

  



کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان نے نسیم شاہ کی تباہ کن باولنگ کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 263رنز سے شکست دیکر2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے ہوم گرؤانڈ پر 10سال بعد کھیلی گئی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 13برس قبل کراچی ہی کے نیشنل سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔سر لنکا کی ٹیم476رنز ہدف کے تعاقب میں 212رنز پر آؤٹ ہو گئی۔میچ کے پانچویں روز 3سری لنکن بلے باز ایک بھی سکور مزید نہ بنا سکے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے عابد علی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔پیر کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آ خر ی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 212 رنز 7کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امبلد ینیا اور اوشادا فرنینڈو کریز پر موجود تھے، پاکستان کو فتح کیلئے صرف 3وکٹیں درکار تھیں جبکہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا تھا۔ لیکن کھیل کے آغاز پر ہی سری لنکا کے تینوں کھلاڑی مجموعے میں کوئی اضافہ کیے بغیر 212رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کھیل کے آغاز میں پہلے اوور میں نسیم شاہ کی پہلی گیند پر امبلدینیا اپنے سکور میں بغیر کسی اضافے کے ہی آؤٹ ہوگئے،جس کے بعد اگلے اوور میں دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور بنانیوالے سری لنکن بلے باز اوشادا فرنینڈو 102رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کے تیسرے اوور میں سری لنکا کے آخری کھلاڑی وشوا فرنینڈو کوئی رنز بنا ئے بغیر 212کے مجموعی سکور پر نسیم شاہ کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں نسیم شاہ نے 5وکٹیں حاصل کیں اور ایک میچ میں 5وکٹیں حاصل کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بالر بن گئے۔نسیم شاہ نے سری لنکا کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 12اعشاریہ 5اوورز میں 31رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے قو می ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔نسیم شاہ نے سری لنکا کے وشوا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو کیا تو یہ ان کی پانچویں اور سری لنکا کی آخری وکٹ تھی۔ یوں نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی اور پہلے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ 16سال 311دنوں میں انجام دیا، اس سے قبل یہ اعزاز بنگلا دیش کے شہادت حسین کو حاصل تھا جنہوں نے 17سال 213 د نوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔دنیا کے سب سے کم عمر 5وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے۔پاکستان کے نسیم الغنی نے یہ اعزاز 16سال 308روز میں حاصل کیا تھا لیکن وہ لیفٹ آرم اسپنر تھے۔اس کے علاوہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل نے دوسری اننگز میں ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے عابد علی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ و ا ضح رہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 191 ا و ر دو سری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر555رنز بنائے جبکہ سر ی لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271اور دوسری اننگز میں 212رنز بنا سکی۔

پاکستان فتح

مزید : صفحہ اول